پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری


محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:

 سنگل شفٹ اسکولز

صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ کے روز سنگل شفٹ اسکولز 12:30 بجے بند ہو جائیں گے۔

 ڈبل شفٹ اسکولز

مارننگ شفٹ: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

ایوننگ شفٹ: دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

 جمعہ کے روز ڈبل شفٹ کلاسز

دوپہر 12:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گرلز اسکولوں کے اوقات بوائز اسکولوں کے مقابلے میں 15 منٹ پہلے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھا جا سکے۔

یہ نئے اوقات رمضان المبارک کے دوران نافذ العمل رہیں گے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *