وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان، 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیا جائے گا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت رمضان نگہبان پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کی روک تھام اور منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔

مریم نواز نے رمضان المبارک میں مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، اس لیے حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار افراد کو ریاست کے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ حکومت خود ان کی دہلیز تک مدد پہنچائے گی۔ ان کے مطابق 4 لاکھ سے زائد رمضان نگہبان کارڈ پہلے ہی گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں اور 10 رمضان المبارک تک 40 لاکھ خاندانوں کو کارڈ مہیا کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے مستحق افراد کو ہدایت کی کہ رمضان نگہبان کارڈ کو استعمال کے بعد ضائع نہ کریں کیونکہ آئندہ بھی اسی کارڈ کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *