
(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان مقابلہ شائقین کے لیے مفت ہوگا،یہ میچ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کرکٹ کے بیان کے مطابق ایونٹ کے دوران اس مقام پر کھیلا جانے والا یہ آخری میچ ہوگا اور شائقین کو بغیر ٹکٹ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
’گراؤنڈ کے گیٹ نمبر 5 اور 7 مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھول دیے جائیں گے، جبکہ میچ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس سی گراؤنڈ، کولمبو میں جاری ورلڈ کپ کے دوران یہ 5واں میچ ہوگا، جبکہ اسی مقام پر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اور پہلا ڈے اینڈ نائٹ انٹرنیشنل میچ بھی منعقد کیا جا چکا ہے، جس سے گراؤنڈ پہلے ہی تاریخ رقم کر چکا ہے۔
تاہم محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ تقریباً 60 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری !بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امداد کی رقم بڑھانے کا اعلان
اس وقت علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 30 ڈگری محسوس ہو رہا ہے۔
شمالی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کے جھکڑ 37 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا رہے ہیں۔
یہ میچ پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ گروپ اے میں سپر ایٹس مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنا ہوگی۔
دوسری جانب اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو پوائنٹس کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان کے 5 پوائنٹس ہو جائیں گے۔
اس صورت میں دوسرے نمبر پر موجود امریکا کی کرکٹ ٹیم سے ایک پوائنٹ زیادہ ہوں گے، یوں پاکستان سپر ایٹس کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔












Leave a Reply