
(ویب ڈیسک)پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جس کے بعد ایونٹ میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ کونسی 8 ٹیمیں ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جائیں گی۔
The eight teams have checked in for the #T20WorldCup Super 8 stage ✅
‘Created with Nano Banana on Google Gemini’ pic.twitter.com/RMKjzFBikP
— ICC (@ICC) February 18, 2026
بھارت اور سری لنکا میں جاری 20 ٹیموں کے ایونٹ میں گروپ اسٹیج کے بعد 8 ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ گئی ہیں جبکہ باقی 12 ٹیموں کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
البتہ گروپ اسٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد 21 فروری سے سپر 8 مرحلے کا آغاز ہوگا۔
سپر 8 مرحلے کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے میں نئی بھرتیاں! اہم خبر آ گئی
پاکستان کے سپر 8 مرحلے کے میچز کے شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 21 فروری، انگلینڈ کے خلاف 24 فروری اور سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔












Leave a Reply