وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔ وزیراعظم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

آج ہونے والے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف 20فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *