افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف مبینہ استعمال پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارتِ خارجہ پاکستان طلب کر لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے افغان حکومت کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ پاکستان نے باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور Tehrik-i-Taliban Pakistan (ٹی ٹی پی) افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، اور یقین دہانیوں کے باوجود افغان سرزمین کا استعمال جاری رہنا تشویش ناک ہے۔
پاکستان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اور مؤثر اقدامات کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ٹھوس کارروائی ناگزیر ہے۔












Leave a Reply