پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، متحدہ عرب امارات اور اردن سمیت کئی مسلم ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔
مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور خلیج تعاون تنظیم کے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ وژن اور غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے سے متصادم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی اور عرب زمینوں پر کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اسرائیل کو پورے مشرقِ وسطیٰ پر قبضے کا حق حاصل ہے اور اگر اسرائیل دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ قابل قبول ہوگا۔
یاد رہے کہ “دریائے نیل سے نہر فرات تک” کا تصور شدت پسند نظریے سے منسلک ایک جغرافیائی اصطلاح سمجھا جاتا ہے، جسے بعض حلقے گریٹر اسرائیل کے نظریے سے جوڑتے ہیں۔













Leave a Reply