ہنڈرڈ لیگ کے فرنچائز کو ڈسپلنری ایکشن کا سامنا



(ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر دی ہنڈرڈ کے ٹیموں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی دھمکی دے دی۔

 برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی )نے اس حوالے سے تمام ٹیموں کو خبردار کردیا، ای سی بی نے کہا  ہے کہ  کھلاڑیوں کے ریکروٹمنٹ پراسس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالےسے ثبوت ملے تو سخت کاروائی ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے تمام آٹھ فرنچائز کو ای میل کر دی۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ کسی کھلاڑی کو انکی قومیت پر ایونٹ سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔

خیال رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دی ہنڈرڈ میں بھارتی فرنچائز مالکان کی جانب سے نہ لینے کی خبریں برطانوی میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ کے لیے 63 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *