( 24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری میں چھوٹی ٹیموں کے انتہائی کم مجموعہ پر آؤٹ ہو جانے کی بہت مثالیں ہیں لیکن “آٹھ بڑی ٹیمیں” سمجھی جانے والی ٹیموں میں سے پہلے دس اووروں میں سے سے کم سکور کرنے کے زیادہ ریکارڈ بھارت نے بنائے ہیں۔ آج بھارت نے 10 اوورز میں 57 رنز کر کے دس اوورز میں سب سے کم سکور کرنے والی ٹیموں کی لسٹ میں نیوزی لینڈ کو دھکا دے کر پیچھے کر دیا۔ اس لسٹ میں پہلی تین انٹریز پہلے ہی بھارت کی ہی ہیں، آج پانچویں پوزیشن پر بھی بھارت آ گیا۔ آج ہی سری لنکا کو اس لسٹ میں چوتھی سلاٹ ملی ہے۔
آج احمد آباد میں اپنی میزبانی میں ہو رہے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں اپنے پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم نے 188 رنز کے ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے 10 اوورز میں 5 وکٹیں گنوا کر 57 رنز بنائے۔ دس اوورز میں اور کم ترین رنز بنانے والی ٹیموں کی لسٹ میں پانچویں سلاٹ میں بیٹھی نیوزی لینڈ کو دھکا دے کر پیچھے کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے 2021 کے ورلڈ کپ میں 5 وکٹیں گنوا کر 57 رنز بنائے تھے۔

اس لسٹ میں پہلی تین سلاٹس میں بھی بھارت ہی بیٹھا ہوا ہے۔ بھارت کی آج پروٹیز کے ساتھ میچ میں پرفارمنس کے سبب انگلینڈ سب سے 10 اوورز میں سب سے برا مجموعہ بنانے والی پہلی پانچ ٹیموں کی لسٹ میں کچھ ہی دن شامل رہنے کے بعد آج نکل گیا۔ اب اس لسٹ میں چوتھی پوزیشن پر سری لنکا ہے جس نے آج پالے کیلے سٹیڈیم میں انگلینڈ کے ساتھ میچ میں 6 وکٹیں گنوا کر 56 رنز بنائے۔ اور یہ میچ بھی ہار گئے۔ پانچویں پوزیشن پر بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں یکساں پرفارمنس کے ساتھ موجود ہیں۔ پہلی تین پوزیشنیں پہلے سے بھارت کے پاس ہیں۔

پالے کیلے میں آج کیا ہوا
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی ، ابتددائی دس اوورز مین بہت مشکلات سے دو چار رہا۔ 20 اوورز میں 9 وکٹیں گنوا کر 146 رنز بنائے۔ پھر سری لنکا کے بیٹرز کھیلنے کے لئے آئے تو انہیں انگلینڈ سے بھی بری صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ 10اوورز میں انگلینڈ کے باؤلرز اور شاندار فیلڈنگ نے سری لنکا کو صرف 56 رنز بنانے کی مہلت دی اور ان کی 6 وکٹیں گرا دیں۔
آج کی پہلے دس اوورز کی پرفارمنس بھارت اور سری لنکا دونوں کی اپنی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سب سے بری پرفارمنس تھی۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری میں سب سے کم سکور کرنے والی پانچ ٹیمیں
بڑی چھوٹی تمام ٹیموں کو ملا کر دیکھیں تو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری میں 20 اوورز میں سب سے تھورا سکور کرنے والی پانچ بد ترین ٹیموں میں یوگینڈا سرفہرست ہے، اس سے نیچے نیدر لینڈز، پھر یوگینڈا، ایک بار پھر نیدر لیندز اور پھر عمان ۔
یوگینڈا نے 2024 کے ٹی توینٹی ورلڈ کپ میں ایک بار 39 اور ایک بار 40 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب
ی ہبھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورنگ بیٹ،ایشان کشن بہت پیچھے رہ گیا
نیدر لینڈز نے 2014 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک بار 39 رنز بنائے تھے۔ نیدر لینڈز نے 2021 کے ٹی توینٹی ورلڈ کپ میں ایک بار 44 رنز بنائے تھے۔
عمان کی ٹیم نے 2024 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 47 تمام وکٹیں گنوا دی تھیں۔
اس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عمان، نیپال اور بھارت ایک ہی صف میں
موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عمان اور نیپال نے دس اوورز میں سب سے کم سکور کیا، ان کے بعد سری لنکا نے آج 56 رنز کئے اور اس کے بعد بھارت نے آج ہی 57 رنز کر کے ہسٹری کے اس صفحے پر اپنا نام عمان اور نیپال کے ساتھ لکھوا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں پروٹیز نےبھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرا کر اوقات یاد کروا دی
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے سری لنکا کی ہوم گراؤنڈ پر درگت بنا دی، میچ 51 رنز سے جیت لیا












Leave a Reply