پاکستان اور انگلینڈ کا اہم میچ


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا، اگر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھنی ہے تو انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہو گی۔

انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے تین پوائنٹ ہو جائیں گے اور پھر پاکستان کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف ہو گا، اس سے قبل گروپ میں دیگر ٹیموں کی پوزیشن بھی واضح ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح حاصل کی تھی، انگلینڈ کے دو پوائنٹ ہیں اگر انگلینڈ پاکستان کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو اس کے چار پوائنٹ ہو جائیں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *