محسن نقوی نے روم میں اپنے اطالوی ہم منصب میٹیو پیانٹیڈوسی سے ملاقات کی، جس میں داخلی سیکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ لیگل مائیگریشن کے فروغ کے تحت پاکستانی اسکلڈ لیبر کو ساڑھے 10 ہزار ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا استثنیٰ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
میٹیو پینٹے ڈوسی کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کی تجویز کچھ عرصہ قبل محسن نقوی نے پیش کی تھی۔
دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستان کی مؤثر پالیسی کی تعریف کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں ائیرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر سخت نگرانی کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اطالوی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لیگل مائیگریشن کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے اٹلی تیار ہے۔













Leave a Reply