ٹی 20 ورلڈ کپ۔۔!  ایک اور پاک بھارت ٹاکرے کا امکان مگر کیسے؟



(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے آخری دو دنوں میں کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی خیز لمحات آ گئے ہیں، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ فائنل کا خواب زندہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گروپ 1 سے جنوبی افریقہ اور گروپ 2 سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، لیکن ہر گروپ کی دوسری ٹیم ابھی تک واضح نہیں ہوئی۔ گروپ 1 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کی دوڑ میں ہیں۔

گروپ 1 کی صورتحال:
جنوبی افریقہ: 2 میچز، 4 پوائنٹس:2.890+ نیٹ رن ریٹ
ویسٹ انڈیز 2 پوائنٹس:1.791+
بھارت 2 پوائنٹس:0.100-
زمبابوے  0 پوائنٹس: 4.475-
یکم مارچ کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کا فیصلہ کن میچ ہوگا، جس میں بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے لازمی جیت حاصل کرنا ہوگی۔

گروپ 2 کی صورتحال:
انگلینڈ: 3 میچز، 6 پوائنٹس:1.096 +نیٹ رن ریٹ
نیوزی لینڈ: 3 پوائنٹس: 1.390+
پاکستان: 2 میچز، 1 پوائنٹ: 0.461-
سری لنکا: 0 پوائنٹس:2.800-
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کے خلاف زبردست جیت کی ضرورت ہے، اور نیوزی لینڈ کو نیٹ رن ریٹ میں پیچھے چھوڑنے کے لیے انہیں 65 سے زائد رنز سے ہرانا یا ہدف 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :عوام کیلئے اچھی خبر، رمضان پیکیج کی رقم ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر حاصل کریں

 آئی سی سی کے قوانین کے مطابق گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسری ٹیم سے، اور گروپ 2 کی پہلی ٹیم گروپ 1 کی دوسری ٹیم سے آمنے سامنے آئے گی، اگر بھارت اور پاکستان اپنے سیمی فائنلز جیتنے میں کامیاب ہو جائیں، تو عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے سنسنی خیز مقابلے یعنی بھارت بمقابلہ پاکستان فائنل کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

کم امکانات کے باوجود، اگر زمبابوے جنوبی افریقہ کو بڑا مارجن دے اور بھارت ویسٹ انڈیز کو بڑے فرق سے ہرا دے، تو بھارت گروپ میں اوپر آ سکتا ہے اور پاکستان کے ساتھ سیمی فائنل کا ڈرامہ ممکن ہو سکتا ہے،اس صورت میں بھارت بمقابلہ پاکستان سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شائقین کے لیے یہ وقت انتہائی دلچسپ ہے، کیونکہ ہر میچ کی ایک بھی گیند سیمی فائنل اور ممکنہ فائنل کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *