مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک کیلئے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کیلئے پروازیں فوری طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ یہ پروازیں ابتدائی طور پر کل شام تک یا متعلقہ فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔
سعودی عرب کیلئے پروازیں جاری مگر روٹ تبدیل
پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی پروازیں بدستور جاری رہیں گی، تاہم ان کا فضائی راستہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کو بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دیا گیا ہے اور طویل متبادل روٹ کے ذریعے منزل تک پہنچایا جائے گا۔
مسافروں کیلئے اہم ہدایات
پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ معلومات، بکنگ کی تبدیلی یا دیگر سہولتوں کیلئے پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 پر رابطہ کریں۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور فضائی صورتحال معمول پر آتے ہی معطل پروازوں سے متعلق مزید اعلان کیا جائے گا۔













Leave a Reply