ٹی ٹونیٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ راؤنڈ ؛ سری لنکا کی باؤلنگ پاکستان کے7اوورز میں72 رنز



(24 نیوز) سری لنکا کے شہر بالاگولا کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ شروع ہو رہا ہے۔ گرین شرٹس نے پاور پلے کے چھ اوورز میں 64 رنز بنا لئے۔ 

پاکستان نے دو اوورز میں  15 رنز بنا ئے۔ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے ایک ایک چوکا مارا ۔ تیسرے اوور میں  صاحبزادہ نے مدھوشنکا کو کور پر چھکا مار دیا۔  تین اوورز میں گرین شرٹس نے  26 رنز کر لئے۔  چار اوورز میں مجموعہ بڑھ کر  38   ہو گیا۔ پانچ اوورز میں گرین شرٹس نے ففٹی کر لی۔  چھ اوور ختم ہوئے تو گرین شرٹس کا مجموعہ  64 تھا۔  7 اوورز مین پاکستان کا مجموعہ 72 ہو گیا۔  فرحان  43 اور فخر 28 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 

پاکستان کی بیٹنگ

 پاکستان کے فخر زمان اور صاحبزادپہ فرحان نے  اوپننگ کی ہے۔

پہلے اوور میں  دلشان مدھوشنکا نے سری لنکا کی جانب سے اٹیک کیا۔ فخر زمان نے اس اوور مین ایک چوکا مارا۔  اس اوور میں 7 رنز بنے

دوسرے اوور میں  دشمنتھا چمیرا کو بال ملی۔  چمیرا کو صاحبزادہ فرحان نے چوکا مارا۔  اس اوور میں 8 رنز بنے۔ 

فرحان کا پہلا چھکا

تیسرے اوور میں صاحبزادہ نے مدھوشنکا کو پہلی بال پر چوکا اور تیسری بال پر  کور پر شاندار چھکا مارا۔ 

فخر کا پہلا چھکا

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخر نے اپنا پہلا چھکا  چوتھے اوور میں  لنکا کے مسٹری باؤلر مہیش تھیکاشانا کو مارا۔ اس سے پہلے تھیکا شانا کو چوکا بھی پڑا۔ 

پانچویں اوور کی پہلی بال پر فرحان نے لانگ آن پر چکھا مار دیا جو  80 میٹر دور گیا۔ 

 پانچ اوورز میں گرین شرٹس نے ففٹی کر لی۔  

چھ اوور ختم ہوئے تو گرین شرٹس کا مجموعہ  64 تھا۔  فرحان  40 اور فخر 23 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 

ٹاس

سری لنکا کے کیپٹن  داسن شناکا نے ٹاس جیت لیا۔ شناکا نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر دے دی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی ہے۔سٹیڈیم میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے پڑھے  گئے ۔ اس کے بعد سری لنکا کے فیلڈر اور پاکستان کے اوپنر گراؤنڈ میں آ  گئے۔ سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہیوا ہے۔ 

 پاکستان کی پلئینگ الیون

پاکستان کے  کیپٹن سلمان علی آگا نے ٓٓج میچ کے لئے  پلئینگ الیون میں تین تبدیلیاں، اہم یہ کہ سابق کپتان بابر اعظم شروع نہیں کریں گے۔ تکنیکی طور پر ماہر ہونے کے باوجود، اعظم کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنے سست اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے ہیں، اور یہ ایک خطرہ ہے کہ پاکستان ایک ایسے دن نہیں لے سکتا جب اسے بڑا اسکور کرنا ہو اور تیز اسکور کرنا ہو۔ بنچ میں صائم ایوب اور سلمان مرزا بھی شامل ہیں۔

ان کی جگہ خواجہ نافع، ابرار احمد اور فاسٹ بولر نسیم شاہ آ ئے ہیں۔

گیارہ گرین شرٹس

 صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، سلمان آغا (ج)، خواجہ نافع، عثمان خان (وکٹ)، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، عثمان طارق

سری لنکا کی پلئینگ الیون

 پاتھم نسانکا، کامل مشرا (ڈبلیو کے)، چارتھ اسالنکا، پاون رتھنائیکے، کامندو مینڈس، داسن شاناکا (سی)، جنیت لیاناگے، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا

پاکستان کو آج سری لنکا کے ساتھ میچ میں صرف جیتنا ہی نہیں بلکہ  بڑے مارجن سے جیتنا ہے تب پاکستان کا نیٹ رن ریٹ جمپ کر کے اپنے گروپ میں پہلے سے  3 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ موجود نیوزی لینڈ سے بہتر ہو سکے گا اور پاکستان سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *