
(24 نیوز)پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے میگاایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔
صاحبزادہ فرحان نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف سپر ایٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے حاصل کیا،فرحان 34 گیندوں پر 54 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل ہیں, صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وایرت کوہلی کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔
سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے مجموعی رنز کی تعداد 320 سے زائد کر دی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کے 2014 میں قائم کردہ 319 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
یہ کامیابی فرحان کے کیریئر میں ایک تاریخی لمحہ ہے اور وہ ٹی20 کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ بریکنگ بیٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قراردیدی گئی












Leave a Reply