آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔
کینڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑی اوپننگ شراکت قائم کی، دونوں بیٹرز نے سری لنکا کے خلاف 176 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر دوسری سینچری اسکور کی، انھوں نے 60 گیندوں پر100 رنز اسکور کیے، جب کہ فخرزمان نے 42 گیندوں پر84 رنز بنائے۔
ورلڈ کپ 2026 میں صاحبزادہ فرحان ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔













Leave a Reply