پاکستان کی ایران پر بلاجواز حملوں کی مذمت، وزیر خارجہ


وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر ہونے والے حالیہ بلاجواز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے بات چیت ۔ ایران اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر ہونے والے حالیہ بلاجواز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار ۔۔موجودہ صورتحال کے فوری خاتمے پر زور دیا۔۔ کہا۔۔ پاکستان خطے میں قیامِ امن کا خواہاں ہے اور موجودہ بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارت کاری کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے، غیرضروری نقل و حرکت محدود رکھنے اورپاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔۔۔جاری بیان میں کہا گیا کہ ۔۔سفارتی مشنز پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

تہران میں پاکستانی سفیر ، مدثر ٹیپو کے مطابق ۔۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے ۔۔ تہران اور گردونواح میں پاکستانیوں کی تعداد کم ہے۔۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *