چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ باچا خان کلب بنوں نے اپنے نام کر لی



(24 نیوز)چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل  باچا خان ہاکی کلب بنوں نے اپنے نام کر لیا۔

لاہور میں کھیلی جانے والی  چیمپئن شپ کا سنسنی خیز فائنل باچا خان ہاکی کلب بنوں اور رانا مجاہد علی ہاکی کلب فیصل آباد کے درمیان منعقد ہوا۔

 باچا خان ہاکی کلب بنوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کے مقابلے میں پانچ گول سکور کرکے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میچ دیکھنے کے لیے سابق اولمپئنز اور ہاکی کے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:فخر زمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 99 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

کھیل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی جی او سی محفوظ گیریژن نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر سابق اولمپئنز کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک میں ہاکی کا مستقبل دوبارہ روشن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے اور قومی کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *