
(ویب ڈیسک)لیگ اسپنر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
عثمان قادر نے ایکس پر پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیل کر یہ احساس ہوا ہے کہ میری کرکٹ اب بھی باقی ہے، مجھے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
عثمان قادرنے مزیدکہاکہ میں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعدکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ابو ظہبی میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے میچ منسوخ
واضح رہے کہ لیگ اسپنر عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں جو ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں،انہوں نے اکتوبر 2024 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔












Leave a Reply