ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کاورچوئل کوارٹرفائنل؛بھارت اور ویسٹ انڈیز کے میچ کا ٹاس کس نے جیتا؟ بیٹنگ کون کر رہا ہے؟ تفصیل آ گئی



(24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کا ایک اہم میچ آج کلکتہ کے ایڈن گارڈنز  میں  ہو رہا ہے۔  بھارت اور ویسٹ انڈیز کے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔

بھارت کے کیپٹن سوریا کمار یادو نے ٹاس جیت لیا ہے۔

سوریا کمار یادو نے اعلان کی کہ وہ ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ سوریا نے اپنے لئے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔ 

آج کے میچ میں آمنے سامنے آنے والی دونوں ٹیموں میں کچھ زیادہ فرق نہین۔ 

 دونوں ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ سے ہار چکی ہیں۔

بھارت  اور ویسٹ انڈیز نے بھی اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ ٹیم سکور بنائے۔ 

 ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 254/6 بنائے۔

بھارت  نے تین دن بعد اسی ٹیم زمبابوے کے خلاف 256/4 اسکور کرکے ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ کو ختم کردیا۔

آج اتوار کی شام ہونے والے ورچوئل کوارٹر فائنل میں۔ دونوں سائیڈز کی بیٹنگ ک سکلز اور بیٹنگ لائن کی ڈیپتھ کا آج مکمل امتحان ہو گا۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *