
(ویب ڈیسک) ابوظہبی میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا میچ منسوخ ہو گیا۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں آج پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا میچ ہونا تھا۔ ابوظہبی مین ایرانی میزائلوں کے حملے کے خدشہ سے بہت سی پبلک سرگرمیوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔ آج پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا جو میچ ہونا تھا وہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ابوظہبی میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے ابو ظہبی میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کو بھی مؤخر کر دیا گیا
معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا، اس کے بعد آج کا ون ڈے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ کھلاڑیوں اور عملے کی سلامتی اور تحفظ سبب سے زیادہ اہم ہے، حکومت اور سیکیورٹی ماہرین کی مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
نگلینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے ابو ظہبی میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کو بھی مؤخر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: وسطی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے سے 9 افراد مارے گئے، 20 لاپتہ
یہ بھی پڑھیئے: ایران میں 3 رکنی عبوری قیادت نے کام سنبھال لیا، مسلح افواج دشمن کو مایوس کریں گی، مسعود پیزشکیان












Leave a Reply