(24نیوز) پاکستان کے ٹاپ بیٹر صاحبزادہ فرحان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پر شہنشاہی برقرار ہے۔
ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کو بیترز کا فارمیت سمجھا جاتا ہے اور ٓٓئی سی سی کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سمجھا جاتا ہے۔ بارش کے سبب نہ ہونے والے میچ نے پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے سے تو محروم کروا دیا لیکن میگا ایونت پر شہنشاہی پاکستانی صاحبزادہ فرحان کی ہی ہے۔
صاحبزادہ فرحان آج شب سپر ایت راؤنڈ کا بھارت ویسٹ انڈیز میچ ہونے کے بعد بھی ورلڈ کپ کے ٹاپ بیترز ٹیبل پر سب سے اوپر بیٹھے ہیں اور ان کے قریب ترین حریف بھی ان سے 115 رنز پیچھے ہیں۔
آج کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سنجعو سیمسن کی بجائے ایشان کشن یا سوریا نے آج 97 رنز کئے ہوتے یا ویسٹ انڈیز کے شمرون ہتمئیر نے سینچری کر کے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں
پہنچایا ہوتا تو پاکستان کے سٹار بیٹر صاحبزادہ فرحان کی ٹاپ سکورنگ بیٹ کی پوزیشن کو انڈیا اور انگلینڈ کےسیمی فائنل میں چیلنج درپیش ہوتا۔

آج کے میچ سے صاحبزادہ کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بیٹرز میں شہنشاہی کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ۔ ان کی شہنشاہی پہلے سے بھی زیادہ جگمگا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اپنی ففٹی 27 گیندوں سے مکمل کر لی
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورنگ بیٹ،ایشان کشن بہت پیچھے رہ گیا
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورنگ بیٹس کی لسٹ میں صاحبزادہ 383 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں اور قریب ترین حریف ایڈن مارکرم 115 رنز پیچھے ہیں اور سوریا 152 رنز پیچھے ہیں۔ ان دونوں حریفوں کو سیمی فائنل مین چانس ملے گا اور پھر ایک حریف کو فائنل مین بھی چانس ملے گا کہ صاحبزادہ کی جگہ لے سکتا ہے تو لے لے کیونکہ صاحبزادہ تو اب اپنے سکور میں مزید اضافہ کرنے کے لئے کوئی میچ نہیں کھیل رہے۔












Leave a Reply