
(24نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو بٖڑے مارجن سے شکست دے دی تاہم سیریز میزبان ملک کے نام رہی۔
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم سے ہار گئی تاہم 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دو میچ لگا تار جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے،جنوبی افریقی ٹیم 307 رنز کے تعاقب میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اینیری ڈرکسن 54 ،ٹنی کلف47 سیہنالوجافٹ 33 رنز بنا سکیں۔
سعدیہ اقبال نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرح سندھو، کپتان فاطمہ ثنا اور ام ہانی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں، قبل ازیں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیل کر 8 وکٹوں پر 306 رنز اسکور کیے جس میں صدف شمس 82 گیندوں پر 97 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
کپتان فاطمہ ثنا نے 60 ،سدرہ امین نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، نجیہہ علوی نے 36 ،عائشہ ظفر نے 24 رنز اسکور کیے، سونے لوس نے 3 ،نون کولولیکوملابا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، اس طرح جنوبی افریقہ نے 3 میچ کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں :آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے:شہباز شریف












Leave a Reply