مری میں سیاحوں کیلئے “سیف ٹور ازم ایپ” لانچ، جدید سہولتیں متعارف


مری جو پاکستان کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، وہاں آنے والے سیاحوں کیلئے جدید سہولتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہر سال ملک بھر اور بیرونِ ملک سے ہزاروں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔

سیاحوں کے تحفظ اور رہنمائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی “سیف ٹور ازم ایپ” متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے سیاح اب ڈی پی او مری سمیت تمام متعلقہ اداروں تک صرف ایک کلک کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اہم سہولتیں

  • ہنگامی صورتحال میں ریسکیو، ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس سے فوری رابطہ

  • خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن

  • مصنوعی ذہانت سے لیس 24 گھنٹے فعال لائیو چیٹ بوٹ

  • “ٹیکسٹ ٹو ڈی پی او” فیچر کے تحت واٹس ایپ پر براہِ راست شکایت درج کرانے کی سہولت

  • لائیو ویدر اپ ڈیٹس اور ٹریفک کی تازہ صورتحال

  • راستوں کی تلاش اور اسمارٹ ٹور ازم ڈائریکٹری

  • ہوٹلوں، اسپتالوں اور ورکشاپس کی لائیو لوکیشن تک رسائی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مری کو محفوظ، منظم اور جدید سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا ہے تاکہ سیاح بہتر سہولتوں کے ساتھ اپنے سفر سے لطف اندوز ہو سکیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *