یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا اور اہم اعلان


یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی ہیلپ لائن 24گھنٹے فعال ہوگئی ہے۔

ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کے متعدد ہنگامی رابطہ نمبر جاری کیے گئے ہیں۔

دبئی قونصلیٹ نے بھی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز فراہم کردیے ہیں، کسی بھی مشکل صورت میں فوری سفارتی حکام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کا کمیونٹی سے محتاط رہنے اور رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *