ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد علیم ڈار نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا، اب کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد علیم ڈار نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
علیم ڈار کو 11 اکتوبر 2024 کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق بدستور شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی بھی کام کر رہے ہیں تاہم انہیں ووٹنگ کا حق حاصل نہیں۔ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق سلیکٹرز کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے علیم ڈار کے استعفے پر باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔













Leave a Reply