وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ معاہدے پر رضا مندی کے باوجود ایران پر جنگ مسلط کی گئی۔ اسرائیل کے قائم ہونے سے لیکر آج تک اسلامی دنیا پر جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں انکے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست کارفرما نظر آئیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونیت کے ایجنڈے میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور ہماری افواج کا لوہا دنیا میں مانا جاتا ہے، ہمارے شہداء اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے، ان لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا۔













Leave a Reply