ٹی 20 ورلڈ کپ:پہلےسیمی فائنل میں کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے



 (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اختتام کے بعد سیمی فائنلز لائن اپ مکمل ہوگئی ، میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور انگلینڈ شامل ہیں۔
دفاعی چیمپئن بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے، ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی اٹھانے اور ریکارڈ تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کیلئے تیار ہے تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں سخت مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے ۔   

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ! پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل شام 6:30 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔

جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات (5 مارچ) کو شام 6:30 بجے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *