مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر سفارت خانہ پاکستان ریاض نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہری سعودی حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین کے خلاف ہو۔
سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کیلئے 24 گھنٹے سروس فعال ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹیمیں ائیرپورٹ اور سفارت خانے دونوں مقامات پر تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
دوسری جانب پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ نے بھی ایمرجنسی رابطہ نمبرز جاری کر دیے ہیں۔
رابطہ نمبرز
پاکستانی سفارت خانہ، ریاض
لینڈ لائن:
+9660114887272
+9660114884111
+9660114884222
موبائل:
+966576284980
+966560505030
پاکستانی قونصلیٹ جنرل، جدہ
لینڈ لائن:
+966126689149
+966126692371
موبائل:
+966590008295
+966536617573













Leave a Reply