ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 منظور، پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا ریگولیٹری نظام قائم


حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 قومی اسمبلی سے بھی منظور کروا لیا۔ اس سے قبل بل سینیٹ سے منظور ہو چکا تھا، یوں پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد قانون سازی مکمل ہو گئی۔

اس قانون کے تحت پاکستان میں یا پاکستان سے خدمات فراہم کرنے والے ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کنندگان کو قانونی دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

نئی ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام

بل کے تحت پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی کرے گی۔ نیا ریگولیٹری فریم ورک ڈیجیٹل اثاثوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

اتھارٹی اپنے اختیارات کے استعمال میں خودمختار ہوگی جبکہ اس کے چیئرمین کا تقرر وفاقی حکومت کرے گی۔

اتھارٹی کی تشکیل

اتھارٹی میں شامل ہوں گے:

  • وفاقی سیکرٹری قانون

  • وفاقی سیکرٹری خزانہ

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر

  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین

  • پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین

  • دو آزاد ماہرین

ماہرین کے مطابق اس قانون سے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور ورچوئل اثاثوں میں سرمایہ کاری کے لیے قانونی تحفظ اور ریگولیٹری وضاحت فراہم ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *