پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں شامل ہونے والی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کو باضابطہ طور پر ملتان سلطانز کے نام سے ری برانڈ کر دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کی تصدیق پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے منگل کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کی، جس میں فرنچائز کے مالک حمزہ مجید اور سی ڈی وینچرز کے سربراہ گوہر شاہ بھی موجود تھے۔
فرنچائز کی ملکیت اور شراکت داری
او زیڈ ڈیولپرز نے اسلام آباد میں ہونے والی ٹیم نیلامی کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز کی فرنچائز 10 سال کیلئے 18.5 ارب روپے میں حاصل کی تھی۔ بعد ازاں سی ڈی وینچرز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی گئی۔
اس شراکت کے تحت:
سلمان نصیر کے مطابق نئی پیش رفت کے بعد فرنچائز کی سالانہ مالیت بڑھ کر 2 ارب روپے ہو گئی ہے۔
نام کی تبدیلی کیوں؟
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ گوہر شاہ نے چیف ایگزیکٹو بننے کے بعد نام کی تبدیلی کی درخواست کی، جسے منظور کر لیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ
“سیالکوٹ اسٹالینز اب ملتان سلطانز کے طور پر شامل ہوں گی۔”
گوہر شاہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی کو مضبوط بنانا ان کی ترجیح ہے۔ ان کے الفاظ میں:
“اکیلا اسٹالین پی ایس ایل نہیں جیت سکتا، آگے بڑھنے کیلئے اسٹالین کو سلطان چاہیے، اور ہم سلطان بن کر آئے ہیں۔”
سیزن 11 کی تاریخیں
پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔













Leave a Reply