وزیراعظم شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کی گفتگو، ایران پر حملوں کی مذمت


وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور تحمل کی اپیل کی۔شہباز شریف اور رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔

خلیجی ممالک سے رابطوں پر بریفنگ

وزیراعظم نے صدر اردوان کو خلیجی ممالک کی قیادت سے اپنے حالیہ روابط سے بھی آگاہ کیا اور پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی اور بحران کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تحمل اور بردباری پر زور

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تمام فریقین کو زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو

وزیراعظم نے صدر اردوان کو افغانستان کے تناظر میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قریبی اور مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *