
( ویب ڈیسک )پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث دورہ بنگلا دیش سے باہر ہوگئے۔
فخر زمان فٹنس حاصل کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔
پاکستان ون ڈے ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکاپہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔












Leave a Reply