چاند گرہن کا اثر؟ سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی پریکٹس مؤخر



(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی پریکٹس میں غیر معمولی تبدیلی سامنے آئی ہے، چاند گرہن کے باعث ٹیم نے اپنی ٹریننگ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع کی، جس کی وجہ  سےبعض کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے گرہن کو نحوست سے جوڑنا قرار دی جا رہی ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اہم سیمی فائنل جمعرات کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل منگل کو ٹیم کی پریکٹس شام 6 بجے مقرر تھی تاہم اسے بڑھا کر 6 بج کر 47 منٹ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ٹیم کے اسٹاف کا ماننا تھا کہ چاند گرہن کے دوران پریکٹس کرنا غیر موزوں ہے۔

رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ارکان ٹورنامنٹ کے دوران مختلف مذہبی رسومات بھی ادا کرتے رہے ہیں جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو، ابھیشیک شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے مختلف شہروں میں مندروں کے دورے بھی کیے۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یہ مسلسل تیسرا ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنل ہو گا جس میں دونوں ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔ 

2022ء کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر بعد میں ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2024ء میں بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان

بھارتی میڈیا میں شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ایڈیشنز میں بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم ہی ورلڈ چیمپئن بنی جس سے اس بار کے مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اب تک 6 ٹی20 میچز کھیل چکا ہے جن میں 3 میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بھارت نے یہاں 7 میں سے 5 میچز جیتے ہیں اور دسمبر 2017ء کے بعد سے اس میدان میں کوئی ٹی20 میچ نہیں ہارا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *