پاکستان کرکٹ کے مقبول ترین ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا ممکنہ شیڈول فرنچائزز کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ایڈیشن میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور سب سے زیادہ مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔
مختلف شہروں میں میچز
ممکنہ شیڈول کے مطابق میچز مختلف شہروں میں اس طرح تقسیم کیے گئے ہیں:
اس بار پہلی مرتبہ فیصل آباد اور پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
افتتاحی میچ
ذرائع کے مطابق لیگ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو
لاہور قلندرز اور
حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جبکہ 27 مارچ کو
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور
کراچی کنگز لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
پلے آف اور فائنل
لیگ میں مجموعی طور پر 7 ڈبل ہیڈرز شیڈول کیے گئے ہیں۔
-
پہلا کوالیفائر: 2 مئی، راولپنڈی
-
پہلا ایلیمینیٹر: 3 مئی
-
دوسرا ایلیمینیٹر: 5 مئی، لاہور
ذرائع کے مطابق فائنل میچ امریکا یا انگلینڈ میں کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، تاہم اگر فائنل پاکستان میں ہوا تو اسے لاہور میں کرانے کا امکان ہے۔
فائنل کے مقام کا حتمی فیصلہ محسن نقوی کریں گے۔













Leave a Reply