
(24نیوز) بھارت کے ساحلی شہر بمبئی میں آئی سی سی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کا ٹاس انگلینڈ نے جیت لیا۔
بمبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں آج ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی شریک میزبان ٹیم بھارت کا انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل میچ ہو رہا ہے۔ میچ کا ٹاس ہو چکا ہے اور ٹاس انگلینڈ کے کیپٹن ہیری بروک نے جیت لیا ہے۔
ہیری بروک نے ٹاس جیت کر بھارتی کیپٹن سوریا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ کل شام کلکتہ میں ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں مچل سینٹنر نے بھی ٹاس جیت لیا تھا اور ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی تھی۔ بعد میں نیوزی لینڈ یہ میچ آسانی سے جیت گیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔












Leave a Reply