انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل شاندار اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار ریکی مارٹن خصوصی پرفارمنس دیں گے۔
فائنل کب اور کہاں ہوگا؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
آئی سی سی کے مطابق میچ سے پہلے ہونے والی اختتامی تقریب میں موسیقی اور تفریح کا شاندار مظاہرہ ہوگا جس میں رکی مارٹن اپنی مشہور پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کی نامزدگیاں
آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزدگیوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
کرکٹ شائقین کو نہ صرف فائنل میچ بلکہ اختتامی تقریب کا بھی بے حد انتظار ہے جہاں کھیل اور موسیقی کا یادگار امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔













Leave a Reply