پاکستان نے 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا



(24 نیوز)پاکستانی ہاکی ٹیم نے 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ، مصر میں ہونے والے کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی برصغیر میں کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے، یہ وہ کھیل ہے جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر پہچان دی،جس کے ذریعے سبز ہلالی پرچم دنیا کے بڑے میدانوں میں لہرا اور جس نے قوم کو فخر کے لمحات عطا کیے۔

 قیامِ پاکستان کے بعد جلد ہی قومی ٹیم نے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 1960ء کے روم اولمپکس میں بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اولمپک چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور پھر ورلڈ کپ کی تاریخ میں تین مرتبہ عالمی چیمپئن بن کر پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔

1971ء میں بارسلونا کے میدان میں پاکستان نے اسپین کو شکست دیکر پہلا ورلڈ کپ جیتا۔ 1978ء میں بیونس آئرس میں ہالینڈ کو زیر کر کے دوسری بار عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ 1982ء میں ممبئی میں جرمنی کو 3-1 سے شکست دے کر پاکستان نے تیسری بار ورلڈ کپ جیتا۔ یہ وہ دور تھا جب پاکستان ہاکی دنیا کی سب سے مضبوط ٹیموں میں شمار ہوتی تھی، اور ہر میدان میں اس کی دھاک بیٹھی ہوئی تھی۔

مگر وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدل گئے گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان ہاکی کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں کمزور رہی، ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا شکار رہی۔ مالی بحران، سہولیات کی کمی، اور جدید ہاکی کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم عالمی سطح پر اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس، کوچنگ کے مسائل اور فیڈریشن کی اندرونی سیاست نے ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کیا۔ 

آج پاکستان ہاکی کئی بحرانوں کا شکار ہے، کھلاڑیوں کو تنخواہوں اور مراعات کی فراہمی میں تاخیر ہے، تربیتی مراکز اور انفراسٹرکچر جدید تقاضوں کے مطابق نہیں، فیڈریشن میں سیاسی مداخلت اور اندرونی اختلافات نے کھیل کو نقصان پہنچایا ہے۔

نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے مگر اسے عالمی معیار تک پہنچانے کے لئے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ ٹیم اپنی ماضی کی عظمت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :کیا پنجاب میں اسکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *