
(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم توہم پرستی اور وہم کا شکار ہو گئی۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے احمد آباد میں اپنا ہوٹل تبدیل کر لیا ہے۔
ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل کے لیے ٹیم نے جس ہوٹل میں قیام کیا تھا اب اس ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔
ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر نہیں بتایا گیا۔
بھارتی ٹیم اب اس ہوٹل میں نہیں جہاں رہائش پزیر ہوتے ہوئے اسے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل اور جنوبی افریقا سے سپر ایٹ مرحلے میں شکست ہوئی تھی۔
شکست کی وجہ سے ہوٹل تبدیل کرنے پر بھارتی میڈیا نے اسے ممکنہ طور پر حد سے زیادہ توہم پرستی اور وہم قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار،2 دہائیوں بعد عمران خان سٹیڈیم میں چوکوں، چھکوں کی برسات
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ایک اہم سپورٹ اسٹاف کے رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا مانگتے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے ممبئی میں ٹریننگ سیشن چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے 45 منٹ تاخیر سے شروع کیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ممکنہ طور پر ریڈ پِچ پر فائنل کھیلنے کا امکان ہے، 2 ہفتے قبل احمد آباد میں بلیک پِچ پر اسے جنوبی افریقا سے شکست ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ریڈ پِچ، بلیک پِچ اور ریڈ اور بلیک مٹی کے مکسچر کی پِچز دستیاب ہیں۔
ممبئی میں سیمی فائنل ریڈ مٹی کی پِچ پر کھیلا گیا تھا جہاں بھارت کی بیٹنگ کامیاب رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے وینیو کو بھارتی ٹیم کے لیے ’بدقسمت‘ قرار دیا جاتا ہے۔
احمد آباد کے وینیو پر اب بھارتی ٹیم کے لیے منظر نامہ تبدیل کر کے قسمت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔












Leave a Reply