بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک


بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

ہرنائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بسیمہ میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک

دوسری خفیہ کارروائی ضلع بسیمہ میں کی گئی جہاں فورسز نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ عناصر مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سرچ آپریشن جاری

فورسز نے علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

حکام کے مطابق نیشنل ایکشن پلان اور وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *