پاکستان کی ٹینس کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں 2026-2027 کی مدت کے لیے آٹھ پاکستانی عہدیداروں کو عالمی اور ایشیائی ٹینس اداروں کی مختلف کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
ان تقرریوں کو عالمی سطح پر ٹینس کے فروغ میں پاکستان کے کردار کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اعصام الحق قریشی آئی ٹی ایف ایتھلیٹ کمیشن میں شامل
پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے ایتھلیٹ کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کمیشن میں دنیا کے کئی نامور سابق ٹینس کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں میری پیئرس، مارک ووڈفورڈ، ایوا ماجولی، آرانتکسا سانچیز ویکاریو، فیلیسیانو لوپیز اور مولی لیون شامل ہیں۔
دیگر پاکستانی عہدیدار بھی اہم کمیٹیوں میں شامل
آئی ٹی ایف میں سارہ منصور کو کوچز کمیشن اور سید محمد علی مرتضیٰ کو جونیئرز کمیٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔
ایشین ٹینس فیڈریشن میں بھی پاکستانی نمائندگی
اسی مدت کے لیے ایشین ٹینس فیڈریشن کی مختلف کمیٹیوں میں بھی پاکستانی حکام کو اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
سلیم سیف اللہ خان — فنانس کمیٹی، ڈویلپمنٹ ایڈوائزری گروپ اور لیگل و ایتھکس کمیٹی
ضیاء الدین طفیل — جونیئر اور کوچز ڈویلپمنٹ کمیٹی
راشد ملک — مارکیٹنگ اور اسپانسرشپ کمیٹی
شہزاد اختر علوی — ٹورنامنٹ آفیشیٹنگ کمیٹی
سارہ منصور — ایڈوانٹیج آل کمیٹی
محمد خالد رحمانی — وہیل چیئر اور بیچ ٹینس کمیٹی
عالمی سطح پر پاکستان کا اعتراف
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ یہ تقرریاں عالمی ٹینس اداروں کے پاکستانی حکام پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔
پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی کے مطابق بین الاقوامی کمیٹیوں میں پاکستانی نمائندگی پاکستان کے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے اور اس سے عالمی ٹینس میں ملک کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔













Leave a Reply