
(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی تجویزسامنے آگئی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ورکنگ گروپ 12 ٹیموں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کرے گا،چیمپئن شپ میں ایک ٹیسٹ پرمشتمل سیریزبھی شامل کرنے کی تجویزدی جائےگی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اب تک 9 ٹیمیں ایک ہی لیگ میں حصہ لیتی رہی ہیں، ہر ٹیم 6 سیریز کے دوران کم از کم 12 میچ کھیلتی ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کا تعین جیت کے فیصد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی بار انتخابات کے لئے حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کو 12 ٹیموں کی لیگ میں تبدیل کر دیا جائے گا، جس میں آئی سی سی کے تمام ممبرز شامل ہوں گے،موجودہ نو ٹیموں کے ساتھ آئرلینڈ،افغانستان اور زمبابوے کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ مقابلہ ایک جامع اور مکمل عالمی لیگ کی شکل اختیار کرسکے۔












Leave a Reply