(24نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کا ایک اور سنسنی خیز میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اب تک ناقابل شکست پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہے۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے اوپنر شمائل حسین نے پہلی بال پر چوکا مارا اور دوسری بال پر لانگ آنف باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
میچ کا ٹاس
پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا ہے۔ بابر اعظم نے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی راہ اپنائی ہے اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کیپٹن کو بیٹنگ کرنے کی آفر کر دی۔
پشاور زلمی کے کیپٹن گردن پر بال لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے تھے، اب بابر اعظم تیزی کے ساتھ روبصحت ہیں، آج میچ کے لیے وہ معمول کے مطابق اوپننگ کرین گے،پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں دوران بیٹنگ عبید شاہ کی گیند گردن پر لگنے سے چوٹ آئی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل پر زلمی اور گلیڈئیٹرز کی پوزیشن
پشاور زلمی کی ٹیم 6 میچز میں سے پانچ جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ زلمی کا ایک میچ بارش نے نہین ہونے دیا تھا اور اس میچ کے ڈرا ہونے سے زلمی کو ایک پوائنٹ ملا تھا۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز پانچ میچ کھیل کر دو جیت کر چار پوائنتس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں سلاٹ میں بیٹھے ہیں۔ آج کا میچ ان کے لئے اہم ہے، یہ میچ جیت کر وہ چھ پوائنٹس کر کے ٹیبل پر کراچی کنگز کو نیچے دھکیل پر چوتھ۸ی ٹیم بن سکتے ہیں۔ پوائنتس ت کراچی کنگز کے پانچ میچ کھیل کر چھ ہیں لیکن ان کا نیت رن ریٹ ہنوز منفی میں ہے اور آج کا میچ آغاز ہونے سے پہلے ہی گلیڈئیٹرز کا نیٹ رن ریٹ 0.456 ہے۔ میچ جیت گئے تو یہ رن ریٹ مزید بہتر ہو جائے گا تاہم چوتھی پوزیشن پر رہنے کا انحصار کراچی کنگز کے چھٹے میچ کے نتیجے پر ہی رہے گا۔













Leave a Reply