ٹیم کا سودا گھاٹے کا ہو یا فائدے کا پاکستان کرکٹ کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں : اونر ملتان سلطانز



(24 نیوز) ملتان سلطانز کے اونر گوہر شاہ نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ٹیم کا آغاز شاندار رہا ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے،ٹیم کا سودا گھاٹے کا ہو یا فائدے کا، پاکستان کرکٹ کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر شاہ نے کہا کہ ٹیم میں سٹیو اسمتھ، پیٹر سڈل اور محمد نواز جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی اور کوچ ٹم پین کی بہترین رہنمائی نے ٹیم کو متوازن بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود بھی شاندار کھیل پیش کر رہے ہیں، انہیں واضح کردار دیا گیا ہے اور نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

گوہر شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم لاہور قلندرز سے بہتر ہے، تاہم 13 اوورز کے میچ میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 انہوں نے کہا کہ آئندہ مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں:’’گیم آف تھرونز‘‘کے معروف اداکار مائیکل پیٹرک چل بسے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد بطور اونر ان کا کردار کم ہوگیا ہے اور وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ بطور مینیجر اور ڈیٹا اینالسٹ کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے تجربے اور تعلیم کی بنیاد پر وہ ٹیم مینجمنٹ اور ڈیٹا اینالیسز کے لیے خود کو موزوں سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کے مداح ان کے لیے فیملی کی حیثیت رکھتے ہیں، اسی لیے جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کا نام ٹیم کی ٹریننگ شرٹس کے پیچھے درج کروایا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پورا جنوبی پنجاب ایک ٹیم ہے اور وہ اپنے مداحوں کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

گوہر شاہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کی ذہنیت میں مثبت تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیم کا سودا نقصان میں ہو یا فائدے میں، وہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *