پاکستان کرکٹ بورڈنے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا



(حافظ شہباز)   پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر منصور قادر نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

ملک بھر میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا آغاز 11 مئی سے ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 مئی بروز ہفتہ کو منعقد ہوں گے۔

چکوال، اٹک اور جہلم کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات 12 مئی بروز اتوار کو ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی تین سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 30 اپریل بروز جمعرات تک جمع کرا سکیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ 

کرکٹ کے نچلی سطح کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے یہ انتخابات اہم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  چیف منسٹر کی ڈاکٹر حسنات کے ساتھ ملاقات، پنجاب کے عوام کی خدمت کا راستہ چننے پر خراج تحسین 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *