پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 71 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 35 اور کوشل مینڈس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آرون ہارڈی 18 رنز بنا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 37 رنز بنا کر نمایاں دہے۔ رائلی روسو 26، خواجہ نافع 20، کپتان شعود شکیل 16، ٹام کرن 15، الزاری جوزف 6، جہاں داد خان 6، احسن علی 4 اور عثمان طارق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد نے 1 وکٹ حاصل کیا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *