
(24نیوز) پاکستان سپر لیگ نے 11 وین سیزن کے 24 ویں میچ نے پوائنٹس ٹیبل پر اپ سائیڈ ڈاؤن کر دی؛ کراچی کنگز ٹاپ فور سے نکل گئے اور ابتدائی 4 میچ ہار جانے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین پہلی مرتبہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی ٹیم بن گئی۔
آج کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم مں حیدر آباد کنگز مین اور راولپنڈیز کا میچ ہوا۔ یہ دونوں ٹیمین پی ایس ایل میں چند ہفتے پہلے اِنڈکٹ ہوئی ہیں۔ دونوں نے ابتدا میں چار چار میچ ہارے لیکن اس کے بعد حیدر آباد کنگز مین سنبھل گئی۔ گزشتہ تین میچوں میں حیدر آباد کنگز مین نے بہتر پرفارم کر کے میچ جیتے اور آج کی جیت سے ان کے 6 پوائنٹس ہو گئے۔
پوائٹس تو کراچی کنگز کے بھی 6 ہی ہیں لیکن ان کا نیٹ رن ریٹ منفی میں ہے اور نیٹ رن ریٹ کی برتری نے ہی آج شام حیدرآباد کو پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن دلوا دی ۔ کراچی کنگز جو پہلے 6 پوانٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر تھی وہ اب پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
حیدر آباد پر کراچی کو یہ برتری حاصل ہے کہ کراچی نے 6 پوائنٹس 5 میچ کھیل کر بنائے اور حیدر آباد نے 6 پوائنٹ بنانے کے لئے 7 میچ کھیلے ہیں۔
آج شام ہی کراچی کنگز اور اسلام ااباد یونائٹڈ کا بھی میچ ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز یہ میچ جیت گئے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر واپس آ جائیں گے اور حیدر آباد کو پانچویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑے گا۔
لیکن اگر اسلام ااباد یونائٹڈ یہ میچ جیت گئے تو یونائٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر بڑی چھلانگ لگا پر دوسری پوزیشن ملتان سلطانز سے چھین لیں گے۔ یونائٹڈ جیتے تو کراچی کنگز کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کے لئے اپنے ساتویں میچ کا انتظار کرنا پرے گا۔ اور کراچی کی ٹاپ فور میں واپسی کا امکان قدرے محدود ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں آج رات سے نمایاں کمی ہونے کی خوشخبری
ملتان سلطانز 8 پوائنٹص کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں اور اسلام ٓٓباد یونائٹد 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اسلام ٓاباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تھا۔ اس میچ کے ضائع ہونے سے زلمی کو تو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن یونائٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر سلطانز سے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئی۔ آج کے میچ میں جیت کر یونائٹڈ اپنی پوزیشن بدل سکتی ہے۔












Leave a Reply