
(24نیوز) پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جبران بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ چوتھی HSB حافظ سلمان بٹ نیشنل یوتھ اینڈ جونیئر انٹر کلب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 کے لیے ٹیکنیکل آفیشلز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، یہ چیمپئن شپ 4 اور 5 اپریل 2026 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔
شیڈول کے مطابق 4 اپریل کو صبح 8:30 سے 9:00 بجے تک منیجرز میٹنگ اور کھلاڑیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کا ویٹ اِن صبح 9:30 بجے کیا جائے گا۔ ہفتہ کے روز چار ویٹ کیٹیگریز جبکہ اتوار کو مزید چار کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوں گے۔
ایونٹ کے لیے ویئنگ اِن کمیٹی میں جاوید اصغر، عامر علی، کاشف علی اور عبداللہ سہیل بٹ شامل ہیں، ریفریز کے فرائض عاصم اکبر، خاور علی، کاشف علی، عامر علی، ظہور احمد، عبداللہ سہیل بٹ، منیب یوسف، ایم اشفاق، اسلام ناطق، مصطفیٰ بٹ، سہیل خان اور آمنہ بابر انجام دیں گے۔
سکوررز میں عبدالغفار، تنویر اور علی شامل ہیں، جبکہ لوڈرز کی ذمہ داریاں احمد، عثمان عقیل بٹ، ظہیر اکرم، طلحہ طارق اور عبدالہادی بٹ کے سپرد کی گئی ہیں، اناؤنسرز میں جاوید اصغر، وسیم اکرم اور حافظ عمران عزیزی شامل ہیں۔
جیوری کے ارکان میں راشد ندیم بٹ، ادیب اکرم، علیم اقبال ڈار، شکیل میر، عبدالرحمان بٹ اور آئینہ اکبر شامل ہیں۔
صدر جبران بن سلمان کے مطابق چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امید ہے کہ یہ ایونٹ نوجوان ویٹ لفٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔










Leave a Reply