لالچی لڑکی والوں کا دُولہے سے ہاتھ 2لاکھ لے کر’’بارات‘‘ کو خالی ہاتھ چلتا کیا



(بابرمنیر)جھنگ کا رہائشی دُولہا بارات لے کر چنیوٹ گیا تو باراتیوں نے پیسوں کی بہار کر دی، دو لاکھ روپے لٹا دیئے لیکن دُولہن نے ساتھ جانے سے کیا انکار،بارات کو آنا پڑا خالی ہاتھ واپس۔

 21 سالہ سجاد کی 18 سالہ مسرت کے ساتھ منگنی کے وقت دُولہن والوں نے 70 ہزار وصول کیے،منگنی کے وقت دُولہن کے اہل خانہ نے بتایا کہ غریب لوگ ہیں، برادری سے باہر شادی کررہے ہیں ۔

لڑکی والوں نے دُولہن کی رخصتی کے وقت مزید ایک لاکھ تیس ہزار روپے دینے کی شرط رکھی، آج برات لالیاں کی بجائے چنیوٹ لانے کا کہا گیا،بارات چنیوٹ پہنچی تو باقی رقم بھی ادا کر دی گئی جس کے بعد لڑکی والوں نے ایک بھیک مانگنے والی لڑکی دیکھا دی۔

 اعتراض کرنے پر لڑکی اور مسرت کے والدین سمیت سب فرار ہوگئے، دُولہا اور براتی منہ لیے واپس جانے پر مجبور ہوگئے، تھانے میں درخواست بھی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *