سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو گی؛فیصل واوڈا



(ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ کرغیزستان کے وزیرِ خارجہ کی وزارتِ خارجہ آمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *